728x90 AdSpace


  • Latest News

    Wednesday, 6 April 2016

    عرق گلاب سے شوگر کا علاج


    عظیم تحفہ نبویﷺ

    کچھ عرصہ قبل ایک تحریر نظر سے گزری کہ اہل اللہ میں سے ایک بزرگ کو خواب میں حضورﷺ کی زیارت ہوئی۔آپ نے انہیں شوگر کے مرض کے لئے عرق گلاب میں پانی ملاکر استعمال کرنے کا فرمایا۔لیکن اس واقعہ کی تصدیق نہیں ہو رہی تھی۔لوگ یہ خواب مختلف لوگوں کی طرف منسوب کرتے ہیں۔جستجو کے بعد بالآخر جو تحقیق معلوم ہوئی وہ اس طرح ہے۔

    شیخ الحدیث جناب مولانا سید جاوید شاہ صاحب مدظلہ مہتمم جامعہ عبیدیہ علامہ اقبال کالونی سمندری روڈ فیصل آباد نے جناب شیخ الحدیث مولانا عبد المالک صاحب کے حوالے سے ارشادفرمایا کہ ان کے ایک بزرگ کو جو اہل اللہ میں سے تھے اور شوگر کے مریض تھے۔حضورﷺ کی خوا ب میں زیارت ہوئی۔حضورﷺ نے انہیں فرمایا
    (جس کا مفہوم ہے)شوگر کا علاج عرق گلاب میں تھوڑا سا پانی ملاکر پینے میں ہے۔

    اس زیارت ورؤیا کی تصدیق جناب استاذ الحدیث مولانا فضل الرحیم مدظلہ نائب مہتمم جامعہ اشرفیہ لاہور اپنی مجالس میں کر چکے ہیں۔بخاری شریف کی حدیث ہے کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا جس نے خواب میں میری زیارت کی اس نے واقعۃَمیری زیارت کی شیطان کے بس میں یہ بات نہیں کہ وہ میرے حلیہ میں آسکے۔

    بحمدہ تعالی شوگر کے مریضوں کے لئے یہ عظیم تحفہ نبویﷺہے۔بہت سے شوگر کے مریضوں نے عرق گلاب میں پانی ملاکر استعمال کیا جس کے حیرت انگیز نتائج بر آمد ہوئے شوگر بالکل نارمل ہوگئی۔اور لبلبہ نے کا م شروع کردیا۔شوگر کے مریض عرق گلاب خالص استعمال کریںاگر ایرانی گلاب کا عرق ہو تو تجربہ سے معلوم ہوا کہ بہتر نتائج بر آمد ہوتے ہیں۔ 
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: عرق گلاب سے شوگر کا علاج Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top