728x90 AdSpace


  • Latest News

    Wednesday, 6 April 2016

    موبائل فائدہ کم ، نقصان ذیادہ


    دنیائے ٹیکنالوجی کی سب سے تباہ کن ایجاد

    آپ کی مشہور ویب سایٹ کی وساطت سے، اھل عقل و دانش کی توجہ آج کے سب سے بڑے مسئلے کی طرف مبذول کروانا چاھتا ھوں جس کی جدت نے بنی نوع انسان کو "ترقی یافتہ" بد ترین دور میں بے بس کر کے رکھ دیا ہے، جو سمارٹ فون مع انٹرنیٹ کی شکل میں ہر ہاتھ میں ھے – جس سے فائدہ کم، نقصان بہت ذیادہ ھو رھا ہے –

    ڈربی یونیورسٹی کی حالیہ تحقیق کیمطابق، آج کا ڈیجٹل سمارٹ موبائل جنون اپنے ساتھ مہلک خرابیاں لئیے ھوے ہے، جس کے خطرناک نتائج ہر کوئی بھگت رہا ہے - وقت بے وقت استعمال، مختلف APPS پر چیٹنگ، نیٹ براؤسنگ نے ہر خاص و عام کوجنون سے ذیادہ غرق کر دیا ہے، اپنوں سے رابطے کم غیروں سے ذیادہ، پھر اجنبی لوگ اسں سے فائدہ اٹھا کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کر رہے ہیں، اوراس سے بڑھ کر بچوں میں تعلیمی انحطاط و ناکامی، اخلاق و تمیز کا جنازہ ، صحتمندانہ سرگرمیوں میں عدم دلچسپی، عریانیت پسندی، مذھب سے بے زاری، والدین کی حکم عدولی، دن کو سونا، رات کو جاگنا، مطالعہ میں عدم دلچسپی، وغیرہ پیدا کر دی ہے – معاشرے میں پہلے ہی ان گنت بیماریاں موجود تھیں اب رہی سہی کسر اس دنیا کے سب سے بڑے دجالی فتنے نے پوری کر دی ھے ، جس کی ٹرا نسمیشن اور بے تکے استعمال سے حاد ثات، عدم سیکورٹی، چوری، فحاشی، مجلس میں بیٹھے ہوے اپنوں سے دوری، بڑھ رھی ہے۔ 

    ھاں، ھم کہتے بہت، لکھتے بہت، سوچتے بہت، پر کرتے کچھ نہیں – کیا علماء کرام، کیا سیاست دان، کیا سائینسدان، سب بے بس نظر آتے ہیں – کوئی ہے مائی کا لال جو اس کا توڑ کر کے دیکھائے – ھاں، میری نظر میں اس کی ROOTS ختم کر کے ہی جیا جاسکے گا، ورنہ یہ زہر بھرا سرطان معاشرے کو یک لخت برباد کر رھا ھے - سارے APPS کو بند کرنے کےلیے ایک بٹن کو ہی کلک کرنا ہے جو کہ جوئے شیر لانے کے مترادف ھو گا – کون ہے جو اس عذاب عظیم سے نجات دلائے – کہ اس کے بغیر بی تو انسان زندہ تھا جب انسانی قدروں کی پہچان تھی اور موبائل سے پیدا شدہ بیماریاں نہ تھیں -
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: موبائل فائدہ کم ، نقصان ذیادہ Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top