خون ایک سرخ رنگ کا سیال مادہ ہے جو ہمارے جسم کے اعصاب اور شریانوں میں ہر وقت گردش میں رہتا ہے۔ یہ پلازمہ اور سرخ خلیات پر مشتمل مرکب ہے جو بالترتیب۵۵ فیصد اور ۴۵ فیصد ہیں۔سرخ خلیات کے علاوہ سفید خلیات اور platelets بھی موجود ہوتے ہیں۔
قارئین آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایک تندرست جسم میں خون کی مقدار پانچ سے چھ لیٹر ہوتی ہے۔لیکن اس کا انحصار انسان کی بناوٹ پر ہے جو مختلف لوگوں میں مختلف ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے اس میں کمی بیشی ہو سکتی ہے۔ سائنسی لحاظ سے یہ کل وزن کا ۷ء۷ ہوتا ہے۔ اگر انسانی جسم میں سرخ خلیات کی مقدار زیادہ ہو جائے تو اس انسان کو polycythemia ہو جاتا ہے۔اور اگر کسی انسان میں خون کی کمی ہو جائے تو تو اسے Anarmia کہتے ہیں۔
|
0 comments:
Post a Comment