728x90 AdSpace


  • Latest News

    Thursday, 17 March 2016

    مراکش میں مرنے والی خاتون 2 سال بعد اچانک ٹی وی شو میں نمودار

    رباط: مراکش میں خاتون اپنی موت کے 2 سال بعد اچانک ٹی وی شو میں دکھائی دیں جن کے بارے میں خیال کیا جاتا رہا کہ وہ ایک کار حادثے کے بعد زخموں سے چور ہوکر ہلاک ہوگئی تھیں۔
    مراکش کے شہری ابراغ محمد کی فوت ہوجانے والی اہلیہایک مشہور ٹی وی پروگرام میں ظاہر ہوئیں جو بچھڑے ہوئے لوگوں کو ملاتا ہے اور اس طرح شکستہ دل اور روٹھے ہوئے لوگ ایک دوسرے سے مل جاتے ہیں۔  خیال ہے کہ خاتون کی جگہ کسی اور کو دفنادیا گیا تھا کیونکہ اسپتال سے ان کی لاش تابوت میں بند ہوکر آئی تھی۔ لیکن اصل خاتون کی یادداشت متاثر ہوئی تھی اور وہ 2 سال تک اپنے شوہر سے دور رہی تھیں یہاں تک کہ وہ اپنی شناخت بھی فراموش کرچکی تھیں۔
    اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اصل خاتون اس عرصے میں کہاں تھیں۔ 2سال قبل خوفناک کارحادثے کے بعد ابراغ محمد کو کیسا بلانکا اسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کی اہلیہشدید زخمی  ہوکر مرچکی ہے جس کے بعد لاش کی تدفین کردی گئی تھی۔ اس کے بعد مرنے والی خاتون مراکش کے ایک مشہور ٹی وی پروگرام میں ایک خاتون نے فون کیا اور اپنے شوہر کا نام لیا اور پتا بتاکر کہا ہے کہ اس کا اپنے شوہر سے رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔ اگرچہ اس وقت ابراغ پروگرام نہیں دیکھ رہے تھے لیکن ان کے بعض دوستوں نے اس پروگرام کے بارے میں بتایا جس کے بعد ابراغ نے کہا کہ ’ اسے معلوم نہ تھا کہ وہ اپنی اہلیہ کی جگہ کسی اور کو دفناچکا ہے اور اس کی محبوب اہلیہاب تک زندہ ہے۔
    دوستوں کی جانب سے اطلاع دینے کے بعد ابراغ نے اپنی اہلیہکی تلاش شروع کردی ہے جب کہ مراکش میں سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑگئی ہے جس میں مراکش کے طبی نظام اور اسپتالوں پر تنقید کی جارہی ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مراکش میں مرنے والی خاتون 2 سال بعد اچانک ٹی وی شو میں نمودار Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top