728x90 AdSpace


  • Latest News

    Thursday, 17 March 2016

    ھارت میں دلہن نے آئٹم سانگ پر رقص کرنے کیلئے اصرار کرنے پر بارات ہی واپس بھجوادی

    فیروزآباد: بھارت میں ایک دلہن نے اس وقت شادی سے انکار کردیا جب اسے بالی وڈ کے آئٹم سانگ پر رقص کرنے پر مجبور کیا گیا۔
    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے علاقے فیروز آباد کے ایک ہوٹل می شادی کی تقریب چل رہی تھی، ہر جانب خوشیاں ہی خوشیاں تھیں، اس دوران دلہا کے قریبی رشتہ داروں نے یہ مطالبہ شروع کردیا کہ دلہا اور دلہن اکھٹے بالی وڈ کے آئٹم نمبر پر رقص پیش کریں جس پر دلہن نے انکار کردیا۔
    دلہن کے انکار پر وہ صرف دلہے کو ہی اسٹیج پر لے آئے، کچھ دیر تو دلہا اکیلے ہی رقص کرتا رہا لیکن اس کے بعد وہ خود دلہن کے پاس گیا اور اس نے اسے ساتھ رقص پر مجبور کیا، اس موقع پر بھی دلہن نے پس و پیش سے کام لیا، دلہن کے چچا نے جب یہ دیکھا کہ دہلے کا اصرار اور دلہن کا انکار بڑھتا جارہا ہے تو وہ ماحول کو درست کرنے اور دونوں کے درمیان معاملات کو ٹھیک کرنے میدان میں آیا۔ اسی دوران دولہے نے دلہن کے چچا کو تھپڑ جڑ دیا۔
    دلہن کو اپنے چچا کی تذلیل برداشت نہ ہوئی اس نے دولہے کے منہ پر ور مالا دے ماری اور اسٹیج سے اٹھ کر چلی گئی، دولہے والوں نے معاملات ٹھیک کرنے کی کوشش کی لیکن دلہن نے ہی شادی سے انمکار کردیا جس پر بارات کو ماراد ہی واپس لوٹنا پڑا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ھارت میں دلہن نے آئٹم سانگ پر رقص کرنے کیلئے اصرار کرنے پر بارات ہی واپس بھجوادی Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top