728x90 AdSpace


  • Latest News

    Thursday 17 March 2016

    واٹس ایپ نے پانچ نئے فیچرزمتعارف کرا دیئے

    نیویارک: اپنی سروس کو جدت دینے اور صارفین کو مزید سہولت دینے کے لیے واٹس ایپ کئی نئے فیچرز متعارف کرا چکا ہے اور وقت کے ساتھ ان میں مزید جدت لارہا ہے اور اسی کوشش میں اب 5 نئے فیچرز متعارف کرائے جا رہے ہیں جو صارفین کو اپنے پیاروں سے رابطوں کو اور بھی قربت دے دیں گے۔
    تصاویرکی شیئرنگ: اس نئے فیچر میں صارف دوسری ایپس سے تصاویر کو واٹس ایپ کے ذریعے اپنے دوستوں تک شیئر کر سکتا ہے جب کہ ان تصاویر کو گوگل ڈرائیو، ڈراپ بکس، مائیکروسوفٹ ون ڈرائیو سے شیئر کیا جا سکتا ہے جس کے لیے صارف کو فوٹویا ویڈیو لائیبریری آپشن کو واٹس ایپ میں کھول کر دوسری ایپ کا انتخاب کرکے تصویر شیئر کرلیں۔
    دستاویزات کو بھیجنا اور وصول کرنا: اس نئے فیچر کی مدد سے اب آپ اپنے دوستوں تک اپنی دستاویزات بھیج سکیں گے اور اس کے لیے کسی ای میل کی بھی ضرورت نہیں رہے گی یعنی آپ پی ڈی ایف فائلز کو تیزی اور سادگی سے بات چیت کے دوران ہی بھیج سکتے ہیں۔ صارف اب پی ڈی ایف کو اپنی ایپس کے علاوہ آئی کلاؤڈ، گوگل ڈرائیو اور مائیکروسوفٹ ون ڈارئیو سے بھی بھیج سکیں گے۔
    فکسڈ اسٹوریج ایشوز: واٹس ایپ کے صارفین کے اکثر ایپس ان کے اسمارٹ فونز کی میموری کی بہت ساری جگہ لے لیتے ہیں لیکن اب کمپنی نے اس کا حل نکال لیا ہے اور ایپس کے لیے مطلوبہ اسپیس کو محدود کردیا ہے۔
    ویڈیوز: اس نئے فیچر میں صارف نہ صرف تصاویر بلکہ ویڈیو کو بھی زوم کر سکے گا اور اس کے لیے کوئی پیچیدہ طریقہ کار نہیں بلکہ صرف دو انگلیوں کی مدد سے اس فیچر سے فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔
    بلاک بیک گراؤنڈ: اس نئی اپ ڈیٹس سے صارف ایک ہی بلاک بلیک گراؤنڈ سے چھٹکار پا سکے گا اور اپنی مرضی اور خواہش کے مطابق رنگ کا انتخاب کر سکے گا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: واٹس ایپ نے پانچ نئے فیچرزمتعارف کرا دیئے Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top