ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) قازقستان کے ایک کھرب پتی نے اپنے لاڈلے بیٹے کی شادی پر ایک ارب ڈالرز (تقریباً100ارب روپے) لٹا کر دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ یہ شادی تیل اور میڈیا انڈسٹری کے ٹائیکون میخائیل گتسریف (Mikhael Gutseriev)کے 28سالہ بیٹے سیڈ گتسریف کی تھی، جو ماسکو یونیورسٹی کی 20سالہ طالبہ خدیجہ ازاخوفس(Khadija Uzhakhovs) کے ساتھ انجام پائی۔ شادی ماسکو کے مہنگے ترین بینکویٹ ہال سفیسا(Safisa) میں ہوئی۔ تقریب کے لیے ہال کی تمام دیواریں تازہ پھولوں سے سجائی گئی تھیں اور رنگ برنگے برقی قمقمے روشن کیے گئے تھے۔
شادی کی تقریب میں مغر بی دلہنیں سفید رنگ کا لباس کیوں پہنتی ہیں؟وہ وجہ جو آپ کو معلوم نہیں
برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے امریکی گلوکارہ و اداکارہ جینیفر لوپز اور انریک اگلیسیاس(Enrique Iglesias) سمیت کئی فنکاروں کو مدعو کیا گیا تھا۔ تقریب میں دلہن نے 26ہزار ڈالرز (تقریباً26لاکھ روپے)کا عروسی جوڑا زیب تن کر رکھا تھا، جو لبنانی فیشن ڈیزائنر ایلی صاب(Elie Saab) سے تیار کروایا گیا تھا۔ اس لباس کا وزن ساڑھے 11کلوگرام تھا۔ لباس وزنی ہونے کے باعث دلہن کے چلنے کے لیے اس کے ساتھ اسسٹنٹ موجود تھے جو لباس کو اٹھائے رکھتے۔ اس کے علاوہ دلہن کے پاس عروسی لباس کے رنگ سے مشابہہ ایک ہینڈ بیگ تھا اور اس نے سر پر ہیروں کا تاج پہن رکھا تھا۔
شادی میں آنے والے مہمان لگژری گاڑیوں پر آئے تھے اور تقریب کے دوران بینکویٹ ہال کے باہر درجنوں رولز رائس کاروں کی قطاریں لگی ہوئی تھیں۔ جینیفر لوپز کو تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے 10لاکھ ڈالر(تقریباً10کروڑ روپے) ادا کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق شادی کے لیے دلہن کا انتخاب بھی بہت مشکل سے کیا گیا کیونکہ کھرب پتی خاندان کی طرف سے اپنے بیٹے کی دلہن کے لیے کڑی شرائط رکھی گئی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دلہن خوبصورت ہو، کنواری ہو، شرمیلی ہو اور عوام کے سامنے جانے سے کتراتی ہو، وغیرہ وغیرہ۔خدیجہ ازاخوفس ان تمام شرائط پر پوری اترتی تھی، لہٰذا اسے لیے منتخب کر لیا گیا۔

0 comments:
Post a Comment