728x90 AdSpace


  • Latest News

    Friday, 1 April 2016

    جہاز میں سوار ہوتے مسافر نے ایسی چیز دیکھ لی کہ جہاز ہی فوری خالی کروانا پڑگیا، ایسا کیا دیکھا؟ آپ بھی جانئے اور ہمیشہ احتیاط کریں



    بیجنگ (نیوز ڈیسک) گاڑی یا موٹرسائیکل کا ٹائز پنکچر ہوجانا تو عام بات ہے لیکن ہوائی جہاز کا ٹائر پنکچر ہوجانے کے بارے میں شاید ہی آپ نے کبھی سنا ہو۔ یہ منفرد واقعہ چین کی بیجنگ کیپیٹل ائیرلائنز کے ایک طیارے کے ساتھ پیش آیا، جو کہ پنکچر ٹائر کے ساتھ ہی ٹیک آف کرنے کی تیاری کرچکا تھا کہ خوش قسمتی سے ایک مسافر کی عین وقت پر پچکے ہوئے ٹائر پر نظر پڑگئی اور بڑی تباہی ٹل گئی۔
    جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے! وہ روسی لڑکی جس نے فلائی دبئی کے تباہ ہونے والے طیارے کی ٹکٹ خرید رکھی تھی لیکن جہاز پر سوار ہوتے ہوتے کیسے رہ گئی؟انتہائی حیران کن کہانی آپ بھی جانئے 
    اخبار ڈیلی میل کے مطابق کن منگ شہر کے چانگ شوئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کھڑے طیارے میں کچھ مسافر پہلے ہی بیٹھ چکے تھے جبکہ کچھ ابھی سوار ہونے کے لئے قطار بنائے کھڑے تھے۔ انہیں میں سے ایک مسافر نے دیکھا کہ بائیں طرف والا ایک ٹائر بالکل پچکا ہوا تھا۔ اس نے فوری طور پر طیارے کے عملے کو خبردار کیا، جس پر طیارے میں کھبلی مچ گئی اور تمام مسافروں کو طیارے سے اتارلیا گیا۔ مسافروں کو انتظار کے لئے بٹھادیاگیا، جبکہ ٹائر تبدیل کرنے میں پورے تین گھنٹے صرف ہوئے، جس کے بعد دوبارہ سے چیکنگ کا عمل مکمل کرکے مسافروں کو طیارے میں بٹھایا گیا۔ 
    ایک خاتون مسافر نے پنکچر ٹائر والے طیارے کی تصاویر لے کر چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ وائبو پر پوسٹ کردیں جس کے بعد پورے ملک میں ہنگامہ برپاہوگیا۔ انٹرنیٹ صارفین نے کیپیٹل ائیرلائنز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ انتہا درجے کی غیر ذمہ داری ہے۔ اگر مسافر کی نظر نہ پڑتی تو یقینا پائلٹ طیارے کو پنکچر ٹائر کے ساتھ ہی ٹیک آف کے لئے دوڑا دیتا، جس کا انجام تباہ کن ہو سکتا تھا۔ ٹائر کی تبدیلی کے بعد پرواز تین گھنٹے سے زائد کی تاخیر کے ساتھ ژی جیانگ صوبے کے صدر مقام ہانگ زو کے لئے روانہ ہوگئی۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: جہاز میں سوار ہوتے مسافر نے ایسی چیز دیکھ لی کہ جہاز ہی فوری خالی کروانا پڑگیا، ایسا کیا دیکھا؟ آپ بھی جانئے اور ہمیشہ احتیاط کریں Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top