استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی میں ایک جواں سال ماڈل نے عزت بچانے کے لیے بلند عمارت سے چھلانگ لگا کر جان دے دی۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق 20سالہ ماڈل اور طالبہ گلے برسالی(Gulay Bursali) اپنے دوست کے ہمراہ استنبول گئی اور وہاں انہوں نے ایک پراپرٹی ڈیلر کے ذریعے ایک فلیٹ ایک ہفتے کے لیے کرائے پر لیا۔ ایک رات وہ دونوں ایک پارٹی سے واپس فلیٹ پر آئے تو کچھ ہی دیر بعد پراپرٹی ڈیلر اپنے ایک دوست کے ساتھ آ گیا اور ان سے کہا کہ وہ فلیٹ کے اندر سے کوئی چیز اٹھانا چاہتا ہے، مگر ان دونوں نے اندر آ کر برسالی کے دوست کو تشدد کا نشانہ بنایا، اس کا فون چھین لیا اور اسے ایک کمرے میں بند کر دیا۔ پھر دونوں برسالی کو دوسرے کمرے میں لے گئے اور برہنہ کر دیا، مگر وہ کسی طرح کھڑکی کا دروازہ کھولنے میں کامیاب ہو گئی اور باہر لٹک گئی۔
نوجوان لڑکی کی ایسی غلیظ ترین حرکت کہ انٹرنیٹ پر دنیا بھر کے ہزاروں مرد حیران کن طور پر دل ہار بیٹھے، قطاریں بنا کر کھڑے ہوگئے
رپورٹ کے مطابق عین شاہدین کا کہنا تھا کہ ایک برہنہ لڑکی عمارت کی کھڑی سے لٹکی بار بار مدد کے لیے چلا رہی تھی اور اندر موجود لوگوں سے کہہ رہی تھی کہ مجھے اندر مت کھینچو ورنہ میں چھلانگ لگا دوں گی۔ ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ میں نے یہ معاملہ دیکھ کر پولیس کو فون کیا۔ ابھی میں فون کر ہی رہا تھا کہ لڑکی نے کھڑکی سے چھلانگ لگا دی اور موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ اس کے دوست کو پولیس نے آ کر کمرے سے نکالا اور تفتیش کے لیے تھانے لے گئی، جسے اب رہا کر دیا گیا ہے۔ اب پولیس اس پراپرٹی ڈیلر اور اس کے دوست کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

0 comments:
Post a Comment