سیﺅل(مانیٹرنگ ڈیسک) کچھ لوگ یوگا کے اس قدر عادی ہوتے ہیں کہ گویا انہیں اس کی لت لگی ہوتی ہے۔ ایسے ہی جنوبی کوریا کے ایک شخص نے ہوائی جہاز میں یوگا کرنے سے روکنے پر اپنی بیوی کو پیٹ ڈالا ہے۔ ویب سائٹ ورلڈ وائیڈ ویرڈ نیوز (worldwideweirdnews)کی رپورٹ کے مطابق یہ جوڑا اپنی شادی کی 40ویں سالگرہ بیرون ملک منانے کے بعد جاپان واپس جا رہا تھا کہ بیوی پر تشدد کے الزام میں ہونولولو(Honolulu) انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف بی آئی نے تشدد کرنے والے خاوند کو گرفتار کر لیا۔ ایف بی آئی حکام کے مطابق اس 72سالہ شخص کا نام ہیونگتی پائی (Hyongtae Pae) ہے جو اپنی بیوی کے ساتھ چھٹیاں منا کر واپس آ رہا تھا۔
’اگر میں اس جہاز پر چڑھا تو۔۔۔۔‘ مسافر نے ایسی بات کہہ دی کہ تمام مسافروں نے جہاز میں سفر کرنے سے انکار کر دیا
پائی نے ایف بی آئی کو بتایا کہ ”کھانے کے دوران میں سیٹ پر بیٹھ کر کھانا نہیں کھانا چاہتا تھا لہٰذا میں جہاز کے پچھلے حصے میں چلا گیا، وہاں کھانا کھایا اور پھر یوگا کرنے لگا۔ اسی اثناءمیں میری بیوی اور یونائیٹڈ ایئرلائنز کی ایئرہوسٹس میرے پاس آئیں اور مجھے کہا کہ یہاں یوگا کرنے کی اجازت نہیں اور مجھے واپس سیٹ میں جا کر بیٹھنے کو کہا۔ میری بیوی مجھے پکڑ کر کھینچنے لگی جس پر مجھے غصہ آ گیا، مجھے لگا کہ وہ میری بجائے جہاز کے عملے کی طرفداری کر رہی تھی۔“تفتیش کاروں کے مطابق جب پائی نے اپنی بیوی کو پیٹنا شروع کیا تو کچھ اور مسافر مدد کو آئے۔ پائی نے ان پر بھی حملہ کر دیا۔ اس نے مسافروں کو قتل کی دھمکیاں بھی دیں۔ رپورٹ کے مطابق پائی ذہنی مسائل کا بھی شکار ہے۔ اس نے ایف بی آئی کی ٹیم کو بتایا کہ وہ گزشتہ 11دن سے سویا نہیں تھا۔

0 comments:
Post a Comment